اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نشریاتی ادارے آئي آر آئي بی کے نئے سربراہ ڈاکٹر محمد سرافراز نے کہا ہے کہ ریڈیو، ٹیلیویژن اور اخبارات کو اپنی قدر و منزلت بخوبی سمجھنا چاہئے کیوںکہ اسی صورت میں وہ موثر واقع ہوسکتے ہيں۔
انہوں نے جمعے کو تہران میں عالمی میڈيا کی بیسویں نمائش کی اختتامی تقریب میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا اگر ایٹمی مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا تو اس کا سبب، امریکا کی توسیع پسندی اور ایران کا واشنگٹن پر عدم اعتماد ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن نے کبھی بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔
ایران کے نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ محمد سرافراز نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکا اور یورپ اس کوشش میں تھے کہ سٹلائٹ چینلوں سے ایران کے تمام چینلوں کو ختم کر دیں، کہا کہ امریکا تمام پابندیوں کے باوجود ایران کی آواز دبا نہیں سکا ہے بلکہ اس اقدام سے اس کا کریہہ چہرہ مزید آشکارہوا ۔ تہران میں عالمی میڈيا نمائش ایک ہفتے کے بعد جمعے کو اختتام پذیر ہوگئی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169